Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدود الشمالیہ میں شجرکاری مہم، ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے

شجرکاری مہم مقامی سیمنٹ کمپنی کے تعاون سے شروع کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے حدود الشمالیہ ریجن میں قومی مرکز برائے شجر کاری نے مقامی سیمنٹ کمپنی کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کے تحت علاقے میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق طریف کمشنری میں مہم کے دوران مقامی کمپنی اور قومی مرکز برائے شجرکاری کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
اس موقع پرقومی مرکز برائے شجرکاری کے ریجنل ڈائریکٹر زیاد الخمعلی نے کہا کہ مملکت کو سرسبز بنانے کی مہم ہر سطح پرجاری ہے۔
 اس حوالے سے مقامی کمپنی کے تعاون سے علاقے میں ایک لاکھ پودے لگائیں گے تاکہ ’گرین سعودی عرب‘ مہم کے مقررہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد خطے کی آب و ہوا کو بہتر بناتے ہوئے کاربن کے اخراج کو کم سے کم کرنا ہے۔

شیئر: