Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین ٹیکنالوجی کی لوکلائزیشن، جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط

معاہدے کے تحت انڈسٹریل سٹی سدیر میں سرمایہ کاری کی جائے گی( فوٹو: اخبار24)
سعودی اتھارٹی برائے انڈسٹریل سٹیٹس اینڈ ٹیکنالوجی زونز( مدن) نے جنوبی کوریا کی کمپنی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
 انڈسٹریل سٹی سدیر میں ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی بائیو ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی کی لوکلائزیشن میں 750 ملین ریال کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

سعودی وزیر صنعت نے سیول میں سکالر شپ پر سعودی طلبہ سے ملاقات کی (فوٹو: اخبار24)

اخبار 24 کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر اتھارٹی کے سی ای اور ماجد العرقوبی اور کورین کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے دستخط کیے۔
اس موقع پر سعودی وزیر صعت و معدنی وسائل بدر الخریف بھی موجود تھے جو ان دنوں جنوبی کوریا کے دورے پرہیں۔
سعودی وزیر صنعت نے سیول کے دورے کے دوران سکالر شپ پر وہاں موجود سعودی طلبہ سے ملاقات کی۔

شیئر: