Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کن علاقوں میں جمعے سے اتوار تک بارش کا امکان؟

شہریوں اور غیرملکیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو کہا ہے کہ مملکت کے کئی علاقے جمعے سے اتوار تک بارش اور گردوغبار کی لپیٹ میں ہوسکتے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے کہا  کہ جمعہ 22 دسمبر 2023 سے بارش کا سلسلہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ ان شہروں میں جہاں جمعے سے اتوار تک بارش ہونے کے امکانات ہیں ان میں تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، حدود شمالیہ، قصیم، ریاض اور الشرقیہ ریجن شامل ہیں۔
قومی مرکز نے بتایا کہ اتوار کو الباحہ، عسیر اور جازان میں بھی بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
مرکز کا کہنا ہے کہ تمام علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانے اور تیز بارش کا امکان ہے۔
  بارش سے قبل کچھ علاقوں میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جس کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے سے زیادہ تک ہوسکتی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز اور شہری دفاع نے اس حوالے  سے شہریوں اور غیرملکیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: