Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی افریقہ اور لبنان میں انسانی امدادی سرگرمیاں جاری

طبی ٹیموں نے ایک ہزار 30 مریضوں کا معائنہ کیا،180 سرجریاں کیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات ضرورت مند ملکوں کو طبی خدمات اور خوراک کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
عرب نیوز کے مطابق صومالیہ میں شاہ سلمان مرکز نے نابینا پن اور بیماریاں جو اس کا سبب بنتی ہیں سے نمٹنے کےلیے سعودی نور رضاکارانہ منصوبے پرعملدرآمد کیا۔
طبی ٹیموں نے ایک ہزار 30 مریضوں کا معائنہ کیا،180 سرجریاں کیں اورمیڈیکل چشمے تقسیم کیے۔
سعودی ایجنسی نے صومالیہ میں 500 فوڈ پیکٹ بھی تقسیم کیے جس سے تین ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔
لبنان میں شاہ سلمان مرکز کے مالی تعاون اور نگرانی میں انجمن سبل السلام کی ایمبولینس سروس اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایمنولینس سروس نے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 63 مشن انجام دیے۔
خرطوم، سوڈان میں شاہ سلمان مرکز نے بے گھر ہونے والے افراد میں کھجوروں کے 800 کارٹن تقسیم کیے ہیں۔

شیئر: