Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور سعودی پرگرام برائے یمن میں معاہدہ

یمن میں آرتھوپیڈک سرجری اور کینسر ریلیف پروگرام بھی مکمل گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرام برائے یمن کے ساتھ تعاون کی مفاہمی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میں شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر اور ڈائریکٹر جنرل برائے منصوبہ بندی و ترقی عقیل الغامدی اور سعودی پروگرام کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل حسن العطاس نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ یمنی عوام کےلیے سیکیورٹی، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی انسانی اور امدادی کوششوں کےلیے سعودی عرب کے جاری عزم کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن میں آرتھوپیڈک سرجری اور کینسر ریلیف پروگرام مکمل کیا ہے جس کے تحت 69 سرجریز اور 66 بچوں کا علاج کیا گیا جنہں کیسنر ٹیومر تھا۔
یہ پروگرام 16 سے 23 دسمبر تک جاری رہا۔ اس میں  مختلف طبی شعبوں کے ماہر 23 رضاکار شامل تھے۔
پیڈیاٹرک آنکوجی اور ہیماٹولوجی میں ڈاکٹروں، نرسوں اور فارماسسٹ کے لیے تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

شیئر: