Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری نے اپنی لخت جگر کو جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے جان بچا لی

بچی اور اس کے والد کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے دمام منتقل کیا گیا (فوٹو: العربیہ) 
سعودی شہری نے  اپنی لخت جگر شیر خوار بیٹی کو جگر کا ٹکرا عطیہ کر کے جان بچا لی۔
ہنگامی نوعیت کے آپریشن کے لیے بچی اور اس کے والد کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے دمام منتقل کیا گیا تھا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ ریجن کی ہیلتھ کونسل کے ترجمان حاتم المسعودی نے بتایا کہ حرا جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈیرھ سالہ شیر خوار بچی کو لایا گیا جس کی حالت انتہائی نازک تھی۔  
 بچی کا رنگ زرد پڑ چکا تھا جبکہ اس کی آنکھوں کی سفید بھی زردی میں تبدیل ہو رہی تھی۔ فوری طور پر بچی کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
طبی رپورٹ میں یہ ثابت ہوا کہ بچی کا جگر مکمل طورپر فیل ہو چکا ہے۔ بچانے کےلیے فوری طورپر پیوند کاری کا آپریشن کیاجانا ضروری ہے۔ 
 جگر کی پیوند کاری کےلیے بچی کو دمام کے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا جبکہ وقت بھی تیزی سے گزر رہا تھا۔
فوری طورپر بچی اور اس کے والد کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے دمام کے شاہ فہد سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا۔

شیئر: