Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت اور مصر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

وزارت صحت کا کہنا ہے کہنیا ویرینٹ تشویش کا باعث نہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
کویتی اور مصری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم اس حوالےسے تشویش کی کوئی بات نہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے ویرینٹ کے سامنے آنا غیرمتوقع امر نہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
السند کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ موسم میں نظام تنفس کے امراض ابھرتے ہیں جو کہ سیزنل ہوتے ہیں اس حوالے سے پریشانی کی بات نہیں ۔
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ احتیاطی طور پر اگر کوئی وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ خود کو دوسروں سے الگ رکھے اور مقررہ احتیاطی تدابیر پرعمل کرے۔
دوسری جانب مصری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ میں مبتلا  کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو ’جے این ون ‘ ہے اس حوالے سے مریضوں کی حالت بہتر ہے کسی کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: