Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں طالب علم کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل، سکول ٹیچر معطل

طالب علم کے ساتھ ٹیچر کا فوٹو شوٹ چکابلاپور کے سٹڈی ٹور کے دوران ہوا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
انڈین ریاست کرناٹک میں ٹیچر کا 10ویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہونے کے بعد ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق پشپا لتھا آر مرگاملہ گاؤں کے گورنمٹ ہائی سکول کی ٹیچر ہیں اور طالب علم کے ساتھ ان کا فوٹو شوٹ چکابلاپور کے سٹڈی ٹور کے دوران ہوا۔
ٹیچر اور طالب علم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ایکس (ٹوئٹر) یوزر امت سنگھ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بطور معاشرہ کہا جا رہے ہیں؟‘
امت سنگھ نے لکھا کہ ’گورنمٹ سکول کی ٹیچر کا 10ویں جماعت کے سٹوڈنٹ کے ساتھ ضلع چکابلاپور میں کیا گیا رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہو گیا ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’10 ویں جماعت کے طالب علم کے والدین نے بلاک ایجوکیشن آفیسر (بی ای او) کو ٹیچر کے رویے کے حوالے سے تحقیقات کرانے کی شکایت درج کر دی ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’ایک فوٹو شوٹ پر اتنا شور کیوں مچایا جا رہا ہے؟ اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ اور اگر ایکشن لینا ہی ہے تو دونوں کو سزا ہونی چاہیے۔‘
شکایت درج کرانے کے بعد بلاک ایجوکیشن آفیسر ’وی امادیوی‘ نے سکول کا دورہ کیا اور انکوائری کی جس کے بعد ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔
چکابلاپور کے شعبہ تعلیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ٹیچر کو معطل کرنے کا فیصلہ بی ای او کے جانب سے پیش کی گئی رپوٹ کے بعد کیا۔
ٹیچر کو معطل کرنے کے احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر آف پبلک انسٹرکشن ڈی ڈی پی آئی بیلانجیناپا کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

شیئر: