Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ربع الخالی چیک پوسٹ کے راستے  43 کلو گرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نشہ آور پاؤڈر گاڑی کے فیول میں چھپایا گیا تھا۔ (فوٹو کسٹم اتھارٹی ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے الربع الخالی بری چیک پوسٹ کے راستے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا ئی ہے۔
 خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کسٹم اتھارٹی کا کہنا کہ الربع الخالی کراسنگ سے آنے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی کی چیکنگ کی گئی تو اس کے فیول ٹینک سے 43 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر برآمد ہوا۔
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نشہ آور پاؤڈر گاڑی کے فیول ٹینک میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔
اتھارٹی منشیات اور نشے کی لت سے معاشرے کو پاک صاف کرنا چاہتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: