Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں بھٹک جانے والے اماراتی شہری کو بچالیا گیا

’مذکورہ شہری سے گزشتہ ہفتے کے روز رابطہ منقطع ہوگیا تھا‘ (فوٹو: سبق)
صحرائے ربع الخالی میں بھٹک جانے والے اماراتی شہری کو تین دن کے بعدبچالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مذکورہ شہری سے گزشتہ ہفتے کے روز رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
صحرا میں بھٹک جانے والوں کو تلاش کرنے والے ادارے الفاؤ نے کہا ہے کہ ’اماراتی شہری کے بھٹک جانے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم تشکیل دی گئی ‘۔
’ہمیں اطلاع ملی کہ مذکورہ شخص اماراتی نمبر پلیٹس کی چیپ میں سوار ہوکر صحرا کی طرف گیا تھا‘۔
’اس کا رخ صحرا میں قلمہ فیصل نامی صحرائی علاقے کی طرف تھا جب گاڑی میں پٹرول ختم ہوگیا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’رضاکاروں کی بڑی ٹیم اسے تین دن تک تلاش کرتی رہی اور بالآخر اسے پالیا‘۔

شیئر: