Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اینیمل فلم کا گانا جمال کُڈو عامر جمال کے لیے ہی تھا‘

عامر جمال کی اننگز ٹیسٹ میں پاکستان کے نمبر 9 بیٹر کی تیسری سب سے بڑی اننگز تھی (فوٹو: اے ایف پی)
سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹر عامر جمال نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے ٹاپ سکورر پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ جمال نے وسیم باری کا سابقہ ​ریکارڈ توڑا ہے، جو 1972 میں ایڈیلیڈ میں 113 گیندوں پر 72 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ 
اسی طرح وہ اپنی ڈیبیو ٹیسٹ سیریز میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں اور نصف سینچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 
سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز جب پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز پر سات وکٹوں کے نقصان پر لڑکھڑا گئی تو عامر جمال نے 97 گیندوں پر 82 رنز بنا کر پاکستان کو 313 رنز بنانے میں مدد کی۔ عامر نے اپنی اننگز کے دوران نو چوکے اور چار چھکے لگا کر پہلی ٹیسٹ نصف سنچری بھی مکمل کی۔
مجموعی طور پر، جمال کی اننگز ٹیسٹ میں پاکستان کے نمبر 9 بیٹر کی تیسری سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس سے قبل آصف اقبال نے 1967 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف 244 بولز پر 146 رنز سکور کیے تھے۔
عامر جمال کی شاندار بیٹنگ نے جہاں پاکستان ٹیم کو 300 رنز عبور کرنے میں مدد کی وہیں سوشل میڈیا صارفین ان کے دیوانے ہوگئے ہیں اور عامر کا نام ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
عاطف نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’لیڈیز اینڈ جینٹل مین، پاکستان کی نئی ڈارلنگ عامر جمال‘
 
 
بھارت سندریسن نے لکھا ’عامر جمال کی کیا خوب کہانی ہے۔ 8 سال پہلے جب وہ سڈنی آئے تو ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے شوق کے سوا کچھ نہیں تھا اور یہاں سڈنی میں ٹیسٹ کرکٹ کے پہلے دن لوگ ان کے تالیاں بجا رہے ہیں۔‘

 

عمر نے اپنی ٹوئٹ میں اینمل فلم کا وائرل گانا پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’اینمل کا گانا جمال کڈو دراصل عامر جمال کے لیے ہے‘

اقبال نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’عامر جمال آسٹریلوی پلیئرز کا مذاق بنا رہے ہیں‘
​اس سے قبل عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو میچ کے دوران 5 وکٹیں لینے والے 14 ویں پاکستانی بولر بن گئے تھے۔

شیئر: