Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کا پاکستان میں نابینا پن کی روک تھام کےلیے پروگرام

پہلے مرحلے میں موتیا کو نکالنے کی دو ہزار سرجری کی جائیں گی (فوٹو: عرب نیوز)
رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان کے صوبے پنجاب میں  نابینا پن کی روک تھام کے لیے پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، سفارتکار اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
عرب نیوز کے مطابق پاکستان میں رابطہ کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے کہا کہ ’یہ منصوبہ رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے اسلام میں بیان کردہ انسانی ذمہ داریوں کی تشریح کی عکاسی کرتا ہے اور ملک میں سب سے زیادہ ضرورت مندوں کی خدمت کرے گا‘۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں خصوصی طبی عملے کی نگرانی میں نظر کے چشمے لگانے کے ساتھ موتیا کو نکالنے کی دو ہزار سرجری کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا’ یہ پروگرام رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے پاکستان میں نافذ کیے جانے والے متعدد منصوبوں کا حصہ ہے‘۔

شیئر: