Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڈانی نے امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا، امیر ترین انڈین کی دولت کتنی؟

مکیش امبانی 97 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ گوتم اڈانی سے تھوڑا پیچھے رہ گئے ہیں(فائل فوٹو: اںڈیا ٹوڈے)
انڈیا میں دولت مند شخصیات کی رینکنگ میں اتار چڑھاؤ سے بھرپور ایک برس بعد کھرب پتی گوتم اڈانی ایک بار پھر ملک کے امیرترین شخص بن  گئے ہیں۔
بلوم برگ بلئینریز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت ایک ہی دن میں سات ارب 70 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 97 ارب کروڑ 60 کروڑ ہو گئی اور یوں وہ اپنے ہی ہم وطن کھرپ پتی مکیش امبانی سے آگے نکل گئے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ابھی چند دن قبل ہی سپریم کورٹ نے گوتم اڈانی کی کمپنی پر ہنڈنبرگ ریسرچ فرم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔
ریلائینس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی 97 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ گوتم اڈانی سے تھوڑا پیچھے رہ گئے ہیں۔
سنہ 1980 میں ہیروں کے کاروبار سے آغاز کرنے والے گوتم اڈانی کی کمپنی پورٹس ٹُو پاور کے لیے پچھلا سال اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا۔
ہنڈنبرگ کے کارپوریٹ فراڈ کے الزامات کے بعد گزشتہ برس ایک موقعے پر اڈانی گروپ کو 150 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس کے بعد قرض دہندگان اور سرمایہ کاروں کو دوبارہ متوجہ کرنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں اس گروپ کے کئی ماہ لگے۔
اڈانی گروپ کے حصص کی مالیت میں گزشتہ ہفتے اس وقت اضافہ ہوتا دیکھا گیا جب سپریم کورٹ نے ان کے خلاف تحقیقات تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ مزید جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔
عدالت کی جانب سے ملنے والے اس ریلیف کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں 13 ارب 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جو کہ اس برس دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
گزشتہ برس گوتم اڈانی کی دولت میں سب سے زیادہ کمی ہوئی تھی۔
اڈانی گروپ آئندہ 10 برس کے اپنے کاروباری اہداف میں گرین ٹرانزیشن پر 100 ارب ڈالر خرچ کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
یہ گروپ کوئلے کی تجارت سے آگے بڑھتے ہوئے اپنا دائرہ کار ڈیٹا سینٹرز کے قیام، مصنوعی ذہانت، شہری ترقی، ایئرپورٹس اور میڈیا کے شعبوں تک بڑھا رہا ہے۔
 

شیئر: