Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گرد وغبار کے طوفان میں کیوں کمی آرہی ہے؟

ریاض میں گزشتہ 12 دنوں میں گرد غبار میں 71 فیصد کمی دیکھی گئی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سال 2023 میں گرد آلود آندھی کا تناسب قدرے کم رہا ہے۔
وزارت ماحولیات کی کوششوں سے ’گرین سعودی عرب‘ مہم  سے گرد وغبار میں کمی آ رہی ہے۔ 
عاجل نیوز کے مطابق گرد وغبار اور آندھیوں کی وارنگ جاری کرنےوالے علاقائی مرکز کے مطابق ریاض شہر میں گزشتہ 12 دنوں میں گرد غبار میں 71 فیصد کمی دیکھی گئی۔ 
طریف کمشنری اورشمالی حدود کے علاقے میں گزشتہ دس دنوں میں غبار آلود ہوا میں 78 فیصد جبکہ الجوف ریجن میں 59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔  
گردو غبار کے گراف کا تناسب ان ہی دنوں کے حساب سے گزشتہ برسوں کے موسمی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے۔ 

شیئر: