Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تائیوان میں عربی زبان سیکھنے کا شوق ’بڑھ رہا ہے‘

 عربی زبان  سے محبت نے عربی سیکھنے پر آمادہ کیا (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین عمرہ و زیارت پروگرام کے تحت  سعودی عرب آنے والے ایک تائیوانی مہمان نے کہا ہے کہ ’عمرے کی سعادت سے جو خوشی ملی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔‘ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشرقی تائیوان یونیورسٹی میں عربی زبان کے استاد یوسف لین نے کہا کہ’ انہیں عربی زبان  سے محبت نے عربی سیکھنے پر آمادہ کیا۔ اس حوالے سے والدہ کا کردار اہم رہا۔ ‘
 ’والدہ نے انہیں عربی زبان سیکھنے کے لیے ایک عرب ملک جانے پر آمادہ کیا تھا۔‘ 
تائیوانی پروفیسرنے بتایا ’انہوں نے 1984 میں لیبیا کی ایک یونیورسٹی سے عربی زبان کا کورس کیا۔ تائیوان میں عربی زبان سیکھنے کا شوق بڑھ رہا ہے۔‘
’بہت سے لوگ عربی سیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اسی کے  پیش نظر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے عربی کا کورس متعارف کرایا ہے۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’تائیوان میں دین اسلام کی تعلیمات سے متعارف کرانے، عربی زبان اور عربی رسم الخط سکھانے کے لیے تعلیمی پروگرام کی ضرورت ہے۔‘ 
ان کا کہنا تھا’ حج و عمرہ سے متعلق شاہی پروگرام کے مہمانوں میں شامل کیے جانے پر خوشی ہے۔ عمرہ زائرین کا شاندار خیر مقدم کیا جاتا ہے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کی جاتی ہیں‘۔ 
’مدینہ منورہ ایئرپورٹ پہنچنے پر جو پذیرائی ملی اس سے دل باغ باغ ہوگیا۔ اس پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔‘ 

شیئر: