Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آؤ تمہیں کیچ پکڑنا سکھاؤں،‘ مداح کے طنز پر حسن علی آگ بگولہ

آٹوگراف کے دوران شائقین کے ہجوم میں سے ایک شخص نے کیچ نہ پکڑنے پر حسن علی کو طنز کا نشانہ بنایا (فوٹو: اے ایف پی)
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کی تنقید پر غصے میں آکر جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔
سڈنی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ کے اختتام کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حسن علی کو میچ کے بعد شائقین کو آٹوگراف دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
آٹوگراف دینے کے دوران شائقین کے ہجوم میں سے ایک شخص نے کیچ نہ پکڑنے پر حسن علی کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا ’آؤ میں تمہیں کیچ پکڑنا سکھاؤں۔‘
حسن علی اس طنز پر خاموش نہ رہ سکے اور غصے میں شائقین کی طرف بڑھتے ہوئے جواب دیا ’آجاؤ ادھر، کس نے کیچ پکڑنا سکھانا ہے؟ آؤ ادھر۔‘
آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا تھا۔
 

شیئر: