Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے 26 امدادی ٹرک غزہ پہنچا دیے

ٹرک کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اردن کی پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے 26 ٹرکوں کو کامیابی سے غزہ میں داخلے کی سہولت فراہم کی ہے۔
عالمی ادارے کا قافلہ اردن کے علاقے سے گزرا۔ شیخ حسین کراسنگ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور مقبوضہ فلسطینی  کی طرف بڑھا اور پھر کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچا۔
غزہ کی پٹی کی طرف روانہ ہونے والے امدادی قافلے میں ضروری اشیائے خورد ونوش سے لدے 17 ٹرک، ڈبہ پیک خوراک سے لدے تین ٹرک اور کپڑوں سے لدے پانچ اضافی ٹرک شامل تھے۔
اس سے قبل جمعے کو فرانس اور اردن نے مل کر غزہ کے شہریوں اور امدادی کارکنوں کےلیے سات ٹن امداد فراہم کی تھی۔

شیئر: