Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ٹریفک جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت 

بینکوں کے کریڈٹ کارڈز ہولڈرز نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات ابوظبی میں ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی کونسلوں کے محکمے کے ماتحت ٹرانسپورٹ سینٹر نے خلاف ورزیوں کے جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ٹرانسپورٹ سینٹر نے بیان میں کہا کہ’ نئی سہولت کا نام ’الدفع المیسر‘ (ادائیگی میں آسانی) رکھا گیا ہے۔‘
 اس کے تحت ابوظبی الاول بینک، ابوظبی کمرشل بینک اور الامارات الاسلامی بینک کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔
ان بینکوں کے کریڈٹ کارڈز ہولڈرز نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ سال رواں کی پہلی ششماہی کے دوران دیگر بینکوں کے ساتھ بھی یہ سہولت کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
ٹرانسپورٹ سینٹر کا کہنا ہے ’جرمانوں کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت صرف اس صورت میں ہوگی جبکہ جرمانے کی مجموعی رقم کم از کم تین ہزار درہم ہو۔‘ 
جرمانے  تین ماہ، چھ ماہ، نو ماہ یا بارہ میں کسی اضافی چارجز کے بغیر ادا کیے جاسکتے ہیں۔ 

شیئر: