Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردیوں میں کھائی جانے والی 10 غذائیں جو وزن کم کرنے میں مدد کرتی ہیں

سردیوں کے ترش پھل جیسے مالٹے، چکوترے اور لیموں میں وٹامن سی اور فائبر بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں (فوٹو: فری پِک)
بہتر لائف سٹائل اور خوراک کے ساتھ سردیوں میں بھی وزن کم کرنا ممکن ہے بلکہ بہت سے لوگ سردیوں میں وزن کم کرنے کو آسان سمجھتے ہیں۔
سردیوں میں اگر احتیاط سے کھانا کھایا جائے تو اُس سے وزن کم کرنے میں بھرپور معاونت حاصل ہوتی ہے۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق ماہرین نے سردیوں میں کھائی جانے والی ایسی 10 غذائیں تجویز کی ہیں جن کی مدد سے ہم وزن کم کر سکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں وہ 10 غذائیں کون سی ہیں۔
سوپ
موسم سرما میں کھانے سے پہلے سوپ پینے سے مجموعی طور پر کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ سوپ میں پانی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جس سے پیٹ بھرتا ہے اور انسان سیر ہو کو نہیں کھاتا۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
ہرے پتوں والی سبزیوں میں کیلوریز کم اور فائبر بہت زیادہ مقدار میں ہوتی ہے جس سے ہمارا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے۔ ہرے پتوں والی سبزیوں میں غذائیت اور اینٹی آکسیڈنٹس بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں جس سے صحت بہتر ہوتی ہے۔
سردیوں کے ترش پھل
سردیوں کے ترش پھل جیسے مالٹے، چکوترے اور لیموں میں وٹامن سی اور فائبر بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے میٹابولزم بڑھتا ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کافی دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے۔
وِنٹر سکواش
ونٹر سکواش میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے جس سے پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور وزن کم ہوتا ہے۔ ونٹر سکواش میں اہم ترین وٹامن اور معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔ وِنٹر سکواش میں پیٹھا کدو جیسی سبزیاں شامل ہیں۔

صحت مند فیٹس، فائبر اور پروٹین سے بھرپور خشک میوے اور بیج کھانے سے بھوک نہیں لگتی (فوٹو: فری پِک)

ہربل چائے
سردیوں میں سبز چائے، ادرک کی چائے یا دار چینی کی چائے پینے سے میٹابولزم بڑھتا ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔
پروٹین
سردیوں میں پروٹین حاصل کرنے کے لیے گوشت اور مچھلی کھانے سے دیر تک بھوک نہیں لگتی اور مسل بڑھتے ہیں جبکہ کیلوریز بھی تیزی سے کم ہوتی ہیں۔
دلیہ
گرم دلیے کی ایک پلیٹ سے ہمارا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہ سکتا ہے کیونکہ اس میں فائبر بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس سے کاربوہائیڈریٹس دیر سے خارج ہوتے ہیں جس سے کئی گھنٹوں تک جسم میں طاقت رہتی ہے اور وزن کم ہوتا ہے۔

وِنٹر سکواش میں پیٹھا کدو جیسی سبزیاں شامل ہیں۔ (فوٹو: فلکر)

یونانی دہی
یونانی دہی یعنی گریک یوگرٹ پروٹین اور کیلشیئم کا بہترین ذریعہ ہے جس سے میٹابولزم بڑھتا ہے، مسلز بڑھتے ہیں اور بھوک کم لگتی ہے جس سے خود بخود وزن کم ہوتا ہے۔
گرم مصالحے
لال مرچ، ہلدی اور دار چینی جیسے گرم مصالحوں سے جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہے جس سے کیلوریز جلتی ہیں اور میٹابولزم تیزی سے بڑھتا ہے۔
خشک میوے
صحت مند فیٹس، فائبر اور پروٹین سے بھرپور خشک میوے اور بیج کھانے سے بھوک نہیں لگتی۔ خشک میوے ایک شاندار سنیک بن سکتے ہیں جس سے ہم زیادہ کھانا کھانے سے بچ سکتے ہیں۔

شیئر: