Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی 2024 میں بھی دس پسندیدہ سیاحتی مقامات میں سرفہرست

جائزے کی بنیاد پر دنیا کے پسندیدہ ترین مقامات کا تعین کیا جاتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ٹرپ ایڈوائزر نے 2024  کے لیے دنیا بھر میں مسافروں کے دس پسندیدہ ترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی۔ اس میں دو عرب شہر شامل ہیں۔ 
سبق ویب کے مطابق ٹرپ ایڈوائزرپوری دنیا میں سیر و سیاحت کے  حوالے سے معلومات فراہم کرنے والا سب سے بڑا پورٹل ہے۔ 
 لوگوں سے پسندیدہ ترین مقامات کے بارے میں  دریافت کیا جاتا ہے۔ اس جائزے کی بنیاد پر پسندیدہ ترین مقامات کا تعین کیا جاتا ہے۔ 
ٹرپ ایڈوائزر نے یکم اکتوبر 2022 سے 30 ستمبر 2023 تک  سفر کرنے والوں سے ان کے پسندیدہ ترین سیاحتی مقامات کے بارے میں سوالات کیے۔ 
ٹرپ ایڈوائزر گزشتہ ایک سال کے دوران سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات کو سامنے رکھ کر نئے سال کے دوران سیاحت کے حوالے سے پسندیدہ ترین  شہروں کا انتخاب جاری کرتا ہے۔ 
ٹرپ ایڈوائزر کی فہرست میں امارات کا شہر دبئی سرفہرست ہے۔ اس کے بعد انڈونیشیا کا بالی، برطانیہ کا لندن، ویتتنام کا ہنوئی، اٹلی کا روم، فرانس کا پیرس، میکسیکو کا کانکون، مراکش، یونان کا کریٹ اور ویتنام کا ہنوئی ہے۔

شیئر: