Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں نکاح، دبئی پولیس نے ’دلہن‘ کی خواہش پوری کر دی

قیدی والد کی موجودگی میں جیل میں تقریب کی درخواست کی تھی ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی  پولیس نے انسانیت  نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیل میں ایک قیدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کا انتظام کرایا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق  ایک عرب لڑکی نے دبئی پولیس سے درخواست کی تھی کہ اس کا رشتہ طے ہوگیا ہے۔ والد جیل میں ہیں۔ والد کی موجودگی میں نکاح کے لیے جیل میں تقریب کی اجازت دی جائے۔ 
دبئی پولیس کے معاون کمانڈر جنرل میجر جنرل خلیل المنصوری نے جیل میں نکاح کی تقریب منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ 
دبئی محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر مروان جلفار نے بتایا  لڑکی کی درخواست ملنے پر محکمے نے اس کے والد کے مالی اور ذہنی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کی منظوری دی۔ 
 محکمے نے نہ صرف نکاح کی جگہ مختص کی بلکہ دلہن کا گھر فرنشڈ کرنے میں بھی تعاون کیا تاکہ وہ  ہنسی خوشی زندگی گزار سکے اور اس پر والد کے جیل  میں ہونے کا کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

شیئر: