Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کی پارکنگ میں خاتون نے غلطی سے گاڑی بچے پر چڑھا دی 

سیکیورٹی فورس نے اطلاع ملنے پر حادثے سے متعلق کارروائی کی (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں مغربی مکہ مکرمہ کی الزایدی پارکنگ میں ایک خاتون نے غلطی سے ایک بچے پر گاڑی چڑھا دی۔ 
سبق ویب کے مطابق بچے کے ایک عزیز نے بتایا ’حادثہ اتفاقیہ طور پر مکہ مکرمہ کے مغربی سیکٹر الزایدی کی پارکنگ میں پیش آیا۔ بچہ رشتہ داروں کے ہمراہ تھا۔ اچانک ایک گاڑی کی بچے سے ٹکرائی جس سے وہ  گر گیا۔‘ 
بچے کے رشتہ دار نے بتایا ’ فوری طور پر ہلال احمر سے رابطہ کیا گیا۔ تاخیر پربچے کو اپنی گاڑی میں النور سپیشلسٹ ہسپتال لے گئے۔‘ 
سیکیورٹی فورس نے اطلاع ملنے پر حادثے سے متعلق کارروائی کی۔
سیکیورٹی ادارے کا کہنا ہے ’گاڑی ڈرائیونگ سیکھنے والی ایک خاتون چلا رہی تھیں۔‘
’خاتون ڈرائیور بچے کو گاڑی کے سامنے اچانک  دیکھ کر گھبرا گئی اس نے بریک لگانے کے بجائے غلطی سے ایکسلیٹر د با دیا جس سے یہ  حادثہ ہوا۔‘ 

شیئر: