Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت سندھ اور بلوچستان میں 2 ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم

انتہائی ضرورت مند طبقوں کی مدد کے لیے مہم جاری ہے۔  (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستان اور یمن کے انتہائی ضرورت مند افراد کو کھانے  پینے کی مزید اشیا فراہم کی ہیں۔
اخبار24 کے مطابق شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں انتہائی ضرورت مند طبقوں کی مدد کے حوالے سے مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز نے سندھ کے علاقے جامشورو اور بلوچستان کے علاقے پشین میں 2 ہزار فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے 14.1 ہزار  ضرورت مند افراد کو فائدہ ہوا۔
 شاہ سلمان مرکز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 2024 فوڈ سیکیورٹی منصوبے کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد رکررہا ہے۔ 
شاہ سلمان مرکز نے عدن کمشنری کے ضلع خور مکسر میں نقل مکانی کرکے آنے والے یمنی شہریوں کو خیمے اور عارضی رہائش کے لیے درکار سامان فراہم کیا۔ 
 عدن میں مصنوعی اعضا کے مرکز کے ذریعے متعدد طبی خدمات فرہم کیں جس سے 314 ایسے افراد کو فائدہ ہوا جو نومبر 2023 کے دوران اپنے اعضا سے محروم ہوگئے تھے۔ 
شاہ سلمان مرکز نے المھرہ کمشنری کے الغیضہ ضلع میں الریاض پرائمری سکول کے طلبہ کو بیگ فراہم کیے جن میں تفریحاتی  اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے درکار سامان بھی تھا۔ 
شاہ سلمان مرکز صعدہ کمشنری کے رازح ضلع کے الازھور کیمپ اور حجہ کمشنری کے میدی، حرض، حیران اور عبس اضلاع میں  پینے کا پانی فراہم کیا۔
3.9 ملین لیٹر پینے کا پانی حجہ کمشنری میں تقسیم کیا گیا جبکہ 42.1 ملین لیٹر قابل استعمال پانی فراہم کیا گیا جبکہ نقل مکانی کرنے والوں کے خیموں سے کچرا بھی صاف کرایا گیا۔ 

شیئر: