Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیج عدن میں بحری جہاز کا عملہ محفوظ ہے: انڈین نیوی

ڈرون حملے سے تجارتی بحری جہاز پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
انڈین نیوی نے جمعرات کو بتایا ہے کہ خلیج عدن میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے جہاز سے ملنے والی امدادی کال کے جواب میں ڈرون حملہ کیا گیا جس میں جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈین نیوی نے بتایا ہے کہ تجارتی جہاز کے عملے میں نو انڈین شامل تھے اور ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
بحیرہ احمر اور  قریبی علاقے میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے سلسلے میں یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس سے جہاز رانی کے اہم تجارتی راستے میں خلل پڑا ہے۔
اس کے علاوہ علاقے میں قزاقوں پر نظر رکھنے کے لیے تعینات انڈین نیوی کم سے کم دو ایسے حملوں اور ہائی جیکنگ کی کوششوں کا موثر جواب دے چکی ہے۔
نیوی کمانڈوز نے علاقے کے بحری راستے کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد اسے مزید نقل و حمل کے لیے محفوظ قرار دیا ہے اور متاثرہ جہاز اگلی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انڈین نیوی ہائی جیکنگ کی دو کوششوں کا جواب دے چکی ہے (فائل فوٹو: فرنٹیئر پوسٹ)

قبل ازیں یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) ایجنسی نے بدھ کو بیان جاری کیا تھا کہ یمن کے علاقے عدن کے جنوب مشرق میں تقریباً 60 ناٹیکل میل کے فاصلے پر موجود بحری جہاز سے’ ڈرون‘ ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے۔

شیئر: