Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف :مکان سے برآمد ہونے والی کتوں کی نہیں بکروں کی ’سریاں‘ تھیں، بلدیہ کی تردید

بلدیہ کا کہنا ہے کہ خبریں مصدقہ ذرائع سے ہی حاصل کی جائیں(فوٹو، سبق نیوز)
طائف میونسپلٹی کے ڈائریکٹرجنرل اطلاعات سوشل میڈیا پر پھیلانے والی افواہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مکان سے برآمد ہونے والے ’کتوں‘ کی نہیں بلکہ بکروں کی سریاں تھیں۔
سبق نیوز کو جاری کی جانے والی تردید میں ڈائریکٹر شعبہ اطلاعات نے مذید کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ مصدقہ ذرائع سے خبرحاصل کریں افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔
ڈائریکٹر کا مذید کہنا تھا کہ بعض لوگ غلط باتوں کو بلا وجہ پھیلا دیتے ہیں جن سے اصل حقائق کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
واضح رہے بلدیہ طائف کی فوڈ سیکیورٹی ٹیموں نے ایک مکان میں تفتیشی کارروائی کے دوران وہاں فریزرمیں غیرمناسب طریقے سے اسٹور کیے گئے 2000 بکروں کی سریاں برآمد کی تھیں۔
برآمد ہونے والی بکرے کی سریوں کے علاوہ وہاں سے بڑی مقدار میں چربی اور کلیجی بھی برآمد کی گئی جنہیں ہوٹل میں سپلائی کیا جانا تھا۔
مذکورہ سریاں اور دیگر اشیا انتہائی غیرمناسب طریقے سے اسٹور کی گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ انسانی استعمال کے قابل نہیں رہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ بات مشہور ہو گئی تھی کہ طائف کی بلدیہ نے ایک مکان سے بڑی مقدار میں کتے کے سریاں ضبط کرلیں جس پربلدیہ کی جانب سے تردید کی گئی۔

شیئر: