Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک کی پابندی کرنے کی ہدایت 

زائرین کو مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے نگراں اعلی ادارے نے کہا ہے کہ ’زائرین مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ماسک کی پابندی کریں۔‘ 
سبق ویب کے مطابق نگراں ادارے نے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں زائرین سے اپیل کی کہ اگر وہ تنفس کے مرض کی علامتیں محسوس کریں تو ایسی صورت میں دوسروں کی خاطر ماسک پابندی سے استعمال کریں۔‘ 
نگراں ادارے نے زائرین کو ہدایت کی کہ’ وہ مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اپنے آرام کا حد درجہ خیال کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں۔‘

شیئر: