Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی تعمیر و ترقی کےلیے سعودی پروگرام اور اقوام متحدہ میں تعاون کا معاہدہ

مفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ ترقیاتی اقدامات اور منصوبے نافذ کیے جائیں گے(فوٹو: ایس پی اے)
یمن کی تعمیر و ترقی کے سعودی پروگرام اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی نے بدھ کو  ریاض میں مشترکہ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط پروگرام کے نگران اعلی انجینیئر حسن العطاس اور یو این ڈی پی کی جانب سے نمائندے زینہ علی احمد نے کیے۔ 
مفاہمتی یادداشت کے تحت مشترکہ ترقیاتی اقدامات اور منصوبے نافذ کیے جائیں گے اور اپنے دائرے میں تجربات کا تبادلہ کریں گے۔ یمن میں ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔ 
سعودی عرب نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط یمن کی تعمیر و ترقی کےعمل میں بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ تعاون کے لیے کیے ہیں۔ 
سعودی عرب کی چالیس سے زیادہ کمپنیاں یمن کے مقامی اداروں اور علاقائی و بین الاقوامی  تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ 
یاد رہے یمن کی تعمیر و ترقی کا سعودی پروگرام 8 اہم سیکٹرز میں 229 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے نافذ کرچکا ہے۔

شیئر: