Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نظربندی کے اختیارات بحال

سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد نے اپیل دائر کی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے امن عامہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ایم پی او کے تحت نظربندی کے اختیارات بحال کر دیے ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد نے اپیل دائر کی تھی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کے اختیارات کو بحال کر دیا۔
29 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت کیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر کے گرفتاری کے اختیارات کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
جسٹس بابر ستار نے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اس کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔

شیئر: