Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیاحت کے فروغ کے لیے لیونل میسی کی نئی تشہیری مہم

لیونل میسی کہہ رہے ہیں کہ ’آپ جو سوچتے ہیں اس سے آگے بڑھیں۔‘ فائل فوٹو سعودی ٹورازم
سعودی عرب کے سیاحتی سفیر اور ارجنٹائن کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے سعودی ٹورازم اتھارٹی کی نئی تشہیری مہم کے ذریعے مملکت میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ بن گئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے متعلق عام غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے  سٹار فٹ بالر نے پیغام دیا ہے کہ مملکت کے بارے میں روایتی سوچ سے آگے بڑھیں۔
سیاحتی سفیر لیونل میسی نے تشہیری ویڈیو میں فٹبال سے مختلف دیواروں کو توڑا ہے جس میں سب سے پہلی دیوار  پر ’صرف ایک صحرا‘ درج ہے۔
دیوار کے پیچھے ناظرین بحیرہ احمر کے خوبصورت اور شفاف نیلے پانیوں، آبی حیات، عسیر کے پہاڑوں، تبوک میں برف کے نظارے دکھائے گئے ہیں۔ اس میں جدہ کورنیش اور ریاض کے مجدول ٹاور کی خوبصورتی دیکھی جا سکتی ہے۔

تشہیری ویڈیو میں خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔  فائل فوٹو سعودی ٹورازم

تشہیری مہم میں خاص طور پر یہ کہا گیا ہے کہ جو لوگ سعودی ثقافت کو جانتے ہیں اپنے تجربات کو سوشل میڈیا پر #ShareYourSaudi ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کریں۔
میسی نے اپنی نئی تشہیری ویڈیو میں پیغام دیا ہے کہ ’ مجھے مملکت کے بارے میں جو چیز پسند ہے وہ یہ کہ میں نے یہاں وہ چیز دریافت کی جس کی توقع نہیں کی تھی۔‘

میں نے یہاں وہ چیز دریافت کی جس کی توقع نہیں کی تھی۔ فوٹو ایکس

انٹر میامی کلب کے سٹار کھلاڑی فٹ بال کو دوسری دیوار توڑتے ہیں جس پر ’ زیادہ کچھ نہیں ہو رہا‘ درج ہے اور اس کے پیچھے ریاض سیزن، العلا اور ساؤنڈ سٹروم جیسے دلچسپ پروگرام دکھائے جاتے ہیں۔
دریں اثناء ویڈیو میں سعودی عرب کی ثقافت اور خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایک اور غلط فہمی کو دور کیا گیا ہے۔ جس میں ’بند ثقافت‘ اور ’لڑکیاں نہیں کر سکتیں‘ کی دیواروں سے فٹ بال ٹکرائی گئی ہے۔
جیسے ہی میسی آخری دیوار گرانے کے لیے تیاری کرتے ہیں ایک لڑکی فٹ بال کو ٹھوکر مار کر یہ دیوار گراتی ہے جس کے پیچھے سعودی خواتین قومی فٹ بال ٹیم، سعودی ڈی جے کے علاوہ خلا میں جانے والی پہلی سعودی خاتون ریانہ برناوی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو میں سعودی ثقافت اجاگر کرتےہوئےغلط فہمی کو دور کیا گیا ہے۔ فوٹو ایکس

سعودی ٹورازم اتھارٹی کی اس تشہیری ویڈیو کے آخر میں لیونل میسی کہہ رہے ہیں کہ ’آپ جو سوچتے ہیں اس سے آگے بڑھیں۔‘
ارجنٹائن سٹار لیونل میسی ان دنوں اپنی فٹ بال کلب انٹرمیامی کے ساتھ ریاض میں ہیں اور پیر کو الہلال کلب کے خلاف کھیلیں گے اور یکم فروری کو النصر کلب کا مقابلہ کریں گے۔
 

شیئر: