Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودئی عرب پہنچ گئے۔
امیر کویت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت کا طیارے پر استقبال کیا۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں امیر کویت کو مملکت میں خوش آمدید کہتے ہوئے سعودی عرب کو ان کا دوسرا گھر قرار دیا۔
یہ دسمبر میں اپنے پیش رو کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد امیر کویت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
توقع ہے کہ دورے سے خلیج کے دو برادر ممالک میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ ملے گا۔
خیال رہے دورے سے امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے شاہی فرمان جاری کرکے وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح کو نائب امیر مقرر کیا تھا۔
شاہی فرمان میں کہا گیا تھا کہ ’ملک کے امیر کی غیر موجودگی میں اور ولی عہد کے تقرر تک وزیر اعظم، نائب امیر کے طور پر ملک کے معاملات چلائیں گے‘۔
 

شیئر: