Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں فروری کےلیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہوں گے؟

نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم فروری سے ہوگا۔ (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے فروری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کی منظوری دی ہے۔ 
آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات یکم فروری سے ہوگا۔
الامارات الیوم کے مطابق پیٹرول سپر 98 جو جنوری میں 2.82 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب یکم فروری سے 2.88 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔
 سپیشل 95 جو جنوری میں 2.71 درہم میں دستیاب تھا، اب اضافے کے بعد 2.76 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ای پلس 91 کے نرخ جو جنوری میں 2.64 درہم تھے۔ فروری میں نرخ بڑھ کر 2.96 درہم ہو گئے۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 2.99 درہم مقرر کی گئی ہے۔ جنوری میں ڈیزل تین درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

شیئر: