Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ پولیس نے 8 لاکھ درہم سونے کی چوری اور سمگلنگ کی کوشش کیسے ناکام بنائی

پولیس نے تفتیش کے بعد سونا ایک کنٹینر سے برآمد کرلیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
شارجہ پولیس نے 8 لاکھ درہم مالیت کے سونے کی چوری اورسمگلنگ اور کی واردات ناکام بنا دی۔
الامارات الیوم کے  مطابق خورفکان شہر میں سونے کے ایک شوروم نے پولیس آپریشن روم سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی کہ رات کے آخری پہر جرائم پیشہ گروہ نے شوروم میں چوری کرلی ہے۔
شارجہ پولیس نے فوری طور پر سراغرساں ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کے  بعد مسروقہ سونا بندرگاہ میں موجود ایک کارگو کنٹینر سے برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق مسروقہ سونا شارجہ سے باہر بھجوایا جا رہا تھا۔ پولیس واردات کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے  مار رہی ہے۔ کیس قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا۔
شارجہ پولیس نے تمام تجارتی اداروں کے مالکان اور افراد سے اپیل کی ہے  کہ وہ اپنے اداروں میں سیکیورٹی کنٹرول سسٹم نصب کرائیں۔
اس سلسلے میں سکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔ واردات کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کے بارے میں رپورٹ کے سلسلے میں ادنی تردد سے کام نہ لیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: