Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم سے شادی پر سوال، ’ایک تو کروا چکے اب دوسری کی تیاری کریں‘

ایک آواز آتی ہے ’کیا حال ہے کپتانا؟‘ جس پر بابر اعظم پوچھتے ہیں کہ ’آپ کون؟‘ (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے سٹار کرکٹ بابر اعظم کی ایکس (ٹوئٹر) سپیس میں سوالوں جواب کا طویل انتظار کرنے کے بعد شائقین کو سوالوں کے دلچسپ جواب ملے اور سپس میں ایک سوال پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹس مین محمد رضوان نے  بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے کیا۔
بابر اعظم کے ایکس اکانٹ پر بدھ کو سپیس کا اعلان کیا گیا جس کے بعد جمعرات کو فینز کے سوالوں کے جوابات دیے۔
ایکس اپیس میں زینہ نامی فین پوچھتی ہیں کہ آپ کے والد اور فیملی کے اعلاوہ آپ کا بڑا سپورٹر کون ہے؟
اس سوال کے جواب میں بابراعظم کہتے ہیں کہ ’میرے فینز، جو اچھے اور برے وقت میں میرے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔‘
مزید کہتے ہیں کہ ’ہرحال میں میرے ساتھ  رہے۔ اور مجھے آپ سے یہی سپورٹ چاہیے۔‘
’میں یہ نہیں کہہ رہا صرف مجھے سپورٹ کریں۔ جو بھی آپ کو فیورٹ ہے اسے سپورٹ کریں۔‘
اسی دوران ایکس سپیس میں ایک آواز آتی ہے ’کیا حال ہے کپتانا؟‘ جس پر بابر اعظم پوچھتے ہیں کہ ’آپ کون؟‘
یہ محمد رضوان ہیں جو کہتے ہیں ’سب لوگ اچھے اچھے سوال پوچھ رہے ہیں میرا بھی ایک سوال ہے۔‘
محمد رضوان بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے پوچھتے ہیں کہ ’آپ شادی کب کر رہے ہیں؟‘
بابر اعظم سوال نے جواب میں کہا ’اس سوال کا جواب میں آپ کو الگ سے دوں گا۔‘
محمد رضوان کے سوال پر مزید کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ’میں صبح اٹھتا ہوں میری شادی ہو رہی ہے کہیں سے آ رہا ہوں تو شادی ہو رہی ہے۔‘
بابر اعظم از راہ مذاق کہتے ہیں ’لوگوں کو میری شادی کی اتنی فکر ہے کہ وہ میری ایک شادی تو کروا چکے ہیں اب دوسری کی تیاری کریں۔‘
ایکس سپیس میں سوال کیا گیا کہ ’بابر اعظم نے اپنی زندگی سے کیا سبق سیکھا؟‘
اس سوال کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’بہت سارے تجربات ہیں، کچھ بھی ہو جائے آپ عاجز رہیں۔ اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور مانیں کے یہ میری غلطی ہے۔ اس سے آپ کو احساس ہوتا ہے اور آپ اس پر قابو پاتے ہیں۔‘
ہارڈ ورک پر یقین رکھیں اپنا بہترین دو تو بہترین نکل کر اائے گا۔
ایکس ہینڈ ’شیری کوٹس‘ پر پوچھا گیا کہ لوگوں کی تنقید کا پلیئر کی ’مینٹل ہیلتھ‘ پر کتنا فرق پڑتا ہے؟
سابق کپتان بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’جو چیزیں لوگ بولتے ہیں ان کا اثر ہوتا ہے۔ کبھی کبھار فینز بھی مایوس ہو جاتے ہیں۔‘
مزید کہتے ہیں کہ ’مشکل ہوتا ہے ہاں آپ کارکاردگی پر بات کریں تو ٹھیک ہے لیکن ذاتی زندگی یا فیملی پر جب تنقید کرتے ہیں ہیں تو ٹھیک نہیں ہوتا۔‘
ایکس سپیس میں عروہ پوچھتی ہیں کہ کیا آپ نے محمد رضوان سے پشتو سیکھی؟
بابر اعظم اس سوال پر ہنسے اور کہا کہ کچھ الفاظ جو سیکھے ہیں اور یہاں بتانا ٹھیک نہیں ہوگا۔‘
کرکٹ کے میدان میں ڈریم بیٹنگ پارٹنر کون ہیں؟
سوچنے کے بعد جواب دیا ’ان کے ساتھ نہیں کھیلا ان کے خلاف کھیلا ہوں اور وہ اے بی ڈیویلیرز ہیں۔‘
سب سے اچھی کور ڈرائیو کس کھلاڑی کی ہے؟
اس سوال کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ ’سٹیو سمتھ کی کوور ڈرائیو بہترین ہے۔‘
بابر اعظم نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ایسے ہی سپورٹ کریں اور مثبت چیزیں سوشل میڈیا ہر لگائیں کوئی یہ نہ کہے کے بابر اعظم کے فینز اس طرح کی چیزیں شیئر کرتے ہیں۔‘
پروفیشنل کرکٹر بنننے میں کیا رکاوٹیں آئیں؟
ہر بڑے کام میں رکاوٹیں آتی ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔ اسے مثبت لینا ہے یا منفی یہ آپ پر منحصرہے۔
’ہر مسئلے سے نکلنے کا کوئی نہ کوئی طریقہ ہوتا ہے، ہر پروفیشن رکاوٹیں مسائل آتے ہیں۔‘
’اپنی کسی کامیابی کو حتمی نہ سمجھیں کہ یہ کام بس ہو گیا۔ اگر آپ مطمئین نہیں ہوں گے تو آگے بڑھنے کی جستجو رہے گی۔‘

شیئر: