Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے کویت سمیت اسلامی ملکوں کے وزرائے دفاع کی ملاقات

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے  سنیچر کو ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کے اجلاس کے موقع پر کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شیخ فہد یوسف سعود الصباح کے علاوہ دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کی ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قائم اسلامی فوجی اتحاد کا دوسرا اجلاس ریاض میں ہو رہا ہے جس میں اتحاد میں شامل وزرائے دفاع بھی شرکت کررہے ہیں۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے برادر ملک کویت کےنائب وزیر اعظم و وزیردفاع شیخ فہد یوسف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 جمہوریہ جیبوتی کے قائمقام وزیر دفاع اور پارلیمانی امور حسن عمر برہان، سوڈان کے وزیر دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل یاسین ابراہیم عبدالھادی، موریطانیہ کے وزیر دفاع حننہ ولد سیدی سے بھی ملاقات میں علاقائی اور عالمی دلچسپی کے امور زیرغور آئے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر دفاع سے لیبیا کی قومی وحدت حکومت کے وزیراعظم اور وزیر دفاع عبدالحمید الدبیبہ نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا
ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات، دفاعی تعاون کے طریقوں اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر ھشام بن عبدالعزیز سیف کے علاوہ اسلامی فوجی اتحاد میں مملکت کے نمائدے بریگیڈئرظافرالشھری بھی موجود تھے۔

شیئر: