Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی پرایک برس میں 2 کروڑ ریال سے زائد جرمانے

سعودی شہریوں کے ناموں پرغیرملکیوں کا کام کرنا خلاف قانون ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت تجارت نے تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ برس 24.3 ملین ریال جرمانے عائد کیے۔
عربی روزنامے عکاظ کے مطابق سعودی عرب میں کاروباری قوانین کے تحت ایسے کسی بھی غیرملکی کو ذاتی کاروبار کرنے کی اجازت نہیں جو سرمایہ کاری کے ویزے پر نہ ہو۔
قانون کے مطابق غیرملکیوں کو اپنے نام سے کاروبار کرنے کے لیے انویسٹرویزہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ ایسے افراد جو سعودی شہریوں کے ناموں سے کام کرتے ہیں وہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں۔
سعودی شہریوں کے نام پر ذاتی کاروبار کرنے کے عمل کو مملکت میں ’تستر تجاری‘ کہا جاتا ہے یعنی تجارتی پردہ پوشی۔ ایسے کرنے پر وزارت تجارت کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
گزشتہ ایک برس کے دوران وزارت تجارت نے مملکت کے تمام علاقوں میں مختلف تفتیشی کاررائیوں کے دوران 850 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جن پر مجموعی طورپر 24.3 ملین ریال کے جرمانے عائد کیے گئے۔

شیئر: