Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یوروگوائے کے سفراء کی ملاقاتیں

ملاقاتوں میں مشترکہ دلچسپی  کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی موسمیاتی امور عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض میں  آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرقی یوروگوائے کے سفراء نے ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عادل الجبیر سے ریاض میں آسٹریلیا کے سفیر مارک ڈونووین  اور نیوزی لینڈ کے سفیر بارنی ریلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
 ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی  کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب عادل الجبیر سے ان کے دفتر میں جمہوریہ یوروگوائے کے سفیر ڈاکٹر نیلسن جمیل شعبان نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: