Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، عسکریت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ’کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے۔
جمعے کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالشکور عرف نعمان عرف ابوحمزہ خراسانی کو ہلاک کیا گیا۔‘
بیان کے مطابق ’ہلاک ہونے والا دہشت گرد 7 فروری 2024 کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس نے بلوچستان میں ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی۔‘
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’یہ حملے سکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث کامیابی سے ٹل گئے۔‘

شیئر: