Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کثیر الجہتی مشترکہ بحری مشقیں ختم

مشقوں کا مقصد باہمی تجربات سے استفادہ کرنا ہے(فوٹو، وزارت دفاع ایکس اکاونٹ)
کویت میں جاری مشترکہ کثیر الجہتی بحری مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں میں سعودی شاہی بحریہ کے دستوں  نے بھی شرکت کی۔
اخبار 24 کے مطابق کویت میں کثیر الجہتی بحری مشقوں میں سعودی عرب ،خلیج تعاون کونسل، امریکہ اور برطانوی بحریہ کے دستوں نے شرکت کی۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات کا تبادلہ کرنا بھی ہے۔
مشترکہ مشقوں میں شریک یونٹس باہمی طورپر سمندری جنگی حکمت عملی مرتب کرنے اس حوالے سے بہتر منصوبہ بندی کی تربیت بھی حاصل کرتے ہیں۔
مشقوں کے ذریعے خطے میں بحری جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی پربھی غور کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کثیر الجہتی بحری مشقوں میں شامل افواج نے مختلف نوعیت کے جنگی ہتھیار اور ساز وسامان استعمال کیا۔ 

  زمینی اور آبی جنگی طریقوں کی مشقیں کی گئی (فوٹو، ایکس اکاونٹ  وزارت دفاع )

مشقوں میں شامل یونٹس کو آبی اور زمینی حملوں کی عملی تربیت بھی دی گئی۔

شیئر: