Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں ماحول دوست بسیں چلائی جائیں گی

ماحول دوست بسوں سے توانائی کے استعمال میں بچت ہوگی۔ (فوٹو ٹی جی اے ایکس اکاؤنٹ)
العلا رائل اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی برائے ٹرانسپورٹ نے العلا میں ماحول دوست بسوں کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق دونوں محکموں نے العلا میں مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
ماحول دوست بسوں سے توانائی کے استعمال میں بچت اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی ۔
معاہدے کا مقصد العلا کے مختلف مقامات کو تمام افراد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے جوڑنا اور ٹراسپورٹ کے شعبہ میں مقامی افراد کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
علاوہ ازیں معاہدہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا اور نجی شعبے کو ٹرانسپورٹ سہولیات میں سرمایہ کاری پر راغب کرنا بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کے لیے جامع منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جس میں العلا شہر کو سیاحوں کے لیے سازگار بنانا اور متعلقہ سہولیات فراہم کرنا سرفہرست ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: