Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انٹلیکچوئل پراپرٹی پراسیکیوشن ‘ کے قیام کی منظوی

سعودی پبلک پراسکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے کہا ہے کہ  انٹلیکچوئل پراپرٹی پراسکیوشن کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ’قومی انٹلیکچوئل پراپرٹی پراسکیوشن‘ حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کی تھیں جن پر عمل کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل نے انٹلیکچوئل پراسیکیوشن کا ادارہ قائم کرنے کے احکامات صادر کردیئے ۔
انٹلیکچوئل پراپرٹی پراسکیوشن کے ذریعے تجارتی برانڈز، ٹریڈ مارک اور کاپی رائٹ کا تحفظ  بہتر طریقے سے کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ قومی حکمت عملی برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی کا مقصد متعلقہ شعبہ میں عدالتی سہولتیں  کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
انٹلیکچوئل پراپرٹی کے سلسلے قائم کیے جانے والے ادارہ پراسیکیوشن مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں اہم ثابت ہو گا۔

شیئر: