Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے عراقی اور انڈین ہم منصب کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین نے میونخ امن کانفرنس میں ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ملک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی حوالے سے بھی ہونے والی تازہ ترین پیش رفت خاص طورپر غزہ کے حوالے سے دونوں رہنماوں نے گفتگو کی۔
دوسری جانب شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈین وزیر خارجہ سبھرامنیم جے شنکر نے میونخ امن کانفرنس کے موقع پرملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرجرمنی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلطان اور وزیر خارجہ کے آفس ڈائریکٹر ولید اسماعیل کے علاوہ وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحی بھی موجود تھے۔

شیئر: