Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کی کوششیں رنگ لے آئیں، شہد کی مکھیوں کا بڑا چھتہ تیار

زھیر فطانی آرامکو میں 35 سال خدمات انجام دیں (فوٹو: العربیہ چینل)
سعودی شہری نے تین سال کی کوششش کے بعد شہد کی مکھیوں کا بڑا چھتہ لگانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔  
شہری کی خواہش ہے کہ کامیابی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جائے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زھیر فطانی نے کہا کہ وہ آرامکو میں 35 سال خدمات انجام دینے کے بعد تین سال قبل ریٹائر ہوئے ہیں۔
زھیر مکہ میں شہد کی مکھیاں پالنے والی  ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔

زھیر فطانی کا کہنا ہے کہ ’3 سال سے شہد کی مکھیوں کے چھتے تیار کرنے میں لگا ہوا ہوں‘ (فوٹو العربیہ  چینل)

زھیر فطانی نے بتایا کہ انہیں شہد کی مکھیاں پالنے کا شوق شروع سے ہی تھا۔
زھیر نے کہا کہ وہ شہد کی مکھیوں کا سب سے بڑا چھتہ بنانے کے بعد اب اسے گنیز بک میں درج کرانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
زھیر کا کہنا تھا کہ ’فارم میں آنے والے  طلبہ اور خاندانوں کو مکھیوں اور شہد کے حوالے سے معلومات فراہم کرتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ یہ کام آگے بڑھے اور لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی ہو۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: