Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: سعودی مارشل آرٹس چیمپیئن انڈین فائٹر سے مقابلے کے لیے تیار

اپنے مداحوں کو وہ دکھاؤں گا جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں، یہ قابل فخر لمحہ ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
سعودی مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن عبداللہ القحطانی 24 فروری کو ریاض کے کنگڈم ایرینا میں پروفیشنل فائٹرز لیگ( پی ایف ایل) چیمپئنز ایونٹ میں انڈین فائٹر ایڈوکنڈالا راؤ سے مقابلہ کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق عبداللہ القحطانی نے کہا ہے کہ ’بہت سے مقامی شائقین چاہتے تھے کہ میں ان کے سامنے مقابلہ کروں۔ آخرکار میں اپنے مداحوں کے درمیان ریاض میں ہوں۔‘
انہوں نے کہا ’مجھے خوشی ہے کہ یہ موقع میسر آیا ہے اور اپنے مداحوں کو وہ دکھاؤں گا جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں، یہ میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔‘
ریاض سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ فیدر ویٹ چیمپئن عبداللہ القحطانی مملکت کے دوسرے فائٹر مصطفیٰ رشید کے ساتھ پروفیشنل فائٹرز لیگ (پی ایف ایل) کا حصہ ہیں۔
عبداللہ القحطانی کا کہنا ہے کہ پروفیشنل فائٹرز لیگ(پی ایف ایل) میں شمولیت ایک بڑا موقع ہے۔

فیدر ویٹ چیمپئن عبداللہ القحطانی  پروفیشنل فائٹرز لیگ کا حصہ ہیں۔ فائل فوٹو: گیٹی امیجز

24 فروری کو مکسڈ مارشل آرٹس کی دنیا میں ایک بڑا لمحہ آنے والا ہے جب پروفیشنل فائٹرز لیگ اور بیلٹرز چیمپئن ریاض کے کنگڈم ایرینا میں آمنے سامنے ہوں گے۔

شیئر: