Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان اور عید کے حوالے سے ’رعایتی سیزن‘ شروع

تجارتی اداروں کی نگرانی ہوگی۔ (فوٹو جریدہ الریاض)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے لیے مارکیٹوں میں خصوصی رعایتی سیزن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
رعایتی سیزن کا سلسلہ 5 شوال 1445ھ مطابق 14 اپریل 2024 تک جاری رہے گا۔
وزارت تجارت نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پر اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ 3331 تجارتی اداروں کو وزارت  نے رعایتی سیل کا آن لائن پرمٹ جاری کیا ہے ۔
رعایتی نرخوں کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ  جاری کیے گئے رعایتی  پرمٹس کھانے پینے کی اشیاء، الیکٹرانک آئٹمز، خوشبویات، کپڑوں، گھریلو سامان اور دیگر اشیاء سے متعلق ہیں۔
وزارت  کی جانب سے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  ذریعے ڈسکاؤنٹ لائسنس ظاہر کرنے والے اداروں کے بارکوڈ سکین کرکے اصل پرمٹ کی جانچ کرسکتے ہیں۔
جعلی سیل کے اعلانات کرنے والوں کے خلاف وزارت کے انسپکٹرزاور تفتیشی اہلکاردوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: