Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف صحافی نذیر ناجی لاہور میں انتقال کر گئے

نذیر ناجی اپنے طویل صحافتی کیریئر کے دوران کئی اخبارات اور رسائل سے وابستہ رہے۔
پاکستان کے نامور صحافی اور کالم نگار نذیر ناجی لاہور میں بدھ کے روز انتقال کر گئے۔
نذیر ناجی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ نذر ناجی کی عمر 81 سال تھی۔
نذیر ناجی اپنے طویل صحافتی کیریئر کے دوران کئی اخبارات اور رسائل سے وابستہ رہے۔
نذیر ناجی  کو صحافتی خدمات  کے اعتراف میں ہلال امتیازسے نوازا گیا تھا۔
نذیر ناجی بطور کالم نویس 27 سال تک جنگ اخبار سے وابستہ رہے۔ بعد ازاں انہوں نے جنگ گروپ چھوڑ کر دنیا اخبار میں بطور گروپ ایڈیٹر شمولیت اختیار کی تھی۔
نذیر ناجی اکادمی ادبیات کے چیئرمین بھی رہے۔ 
دریں اثنا نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے نذیر ناجی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ نذیر ناجی منجھے ہوئے صحافی اور تجزیہ نگار تھے۔ ’نذیر ناجی نے اپنے کام کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کی۔

شیئر: