Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین شریفین میں تصاویر لیتے ہوئے پرائیویسی کا خیال رکھیں: وزارت حج

حرمین شریفین میں یکسو ہوکر عبادت کی جائے۔ (فوٹو وزارت حج و عمرہ ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین سے کہا ہے کہ ’وہ تصاویر بنانے کے لیے حرمین شریفین کے آداب کو ملحوظ رکھیں‘۔
وزارت حج و عمرہ  نے  ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا  کہ ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہوتے ہوئے تصاویر یا سیلفی بنانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے زائرین کو زحمت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔
وزارت کا کہنا تھا  ’زائرین طواف، سعی اور نماز کے دوران اور فوٹو گرافی کرتے ہوئے دوسری کی پرائیویسی کا خیال کریں اور کسی کو الجھن میں نہ ڈالیں‘۔
وزارت نے زائرین سے کہا کہ ’وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں یکسو ہوکرعبادت کریں اور فوٹو گرافی یا سیلفی میں اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں‘۔
 ’زائرین حرمین میں ان راستوں پر ڈیرے نہ ڈالیں جو آمد ورفت کے لیے مختص ہیں‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: