Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی سوڈانی عوام کے لیے امدادی مہم

غذائی اشیا سے 11 ہزار سے زائد افراد مستفیض ہوئے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے سوڈان کے ضرورت مند افراد میں غذائی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مرکز نے سوڈان کے سنار علاقے  کے ابو حجار قریے میں ضرورت مند اور بے گھر خاندانوں میں 2400 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔ اس امداد سے 11 ہزار 898 افراد مستفیض ہوئے۔

شاہ سلمان مرکز فوڈ باسکٹس، خیمے، طبی لوازمات اور ادویہ فراہم کررہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز اپنے فلاحی منصوبوں کو دنیا بھر میں متاثرہ ممالک  میں نافذ کیے ہوئے ہے اور وہاں غذائی اشیا سے لے کر خیمے اور طبی سازوسامان تک فراہم کررہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: