Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین کےلیے نواں طیارہ امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا

بھیجے گئے طیارے میں 80 ٹن امدادی سامان موجود ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی طرف سے نواں طیارہ  یوکرینی عوام کےلیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 80 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت بھیجے گئے امدادی سامان میں میں جنریٹر، بجلی کا سامان اور دیگر امدادی اشیا شامل ہیں۔
یوکرین کے لیے بھیجی جانے والی امداد سعودی عرب کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں ضرورت مند اور متاثرہ افراد کی مدد کا حصہ ہے جو مختلف بحرانوں اور مصائب سے دوچار ہیں۔

شیئر: