Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور کو ہراساں کرنے اور اجتماعی جھگڑے میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے الاحسا ریجن میں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو ہراساں کرنے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے کے الزام میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ’سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھی جس میں ملزمان کو کسی خوف کے بغیر ایک شاہراہ پر گاڑی کو ڈرائیور کو ہراساں کرتے اور ٹریفک میں خلل ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔‘
علاوہ ازیں ریاض اور الجوف ریجن میں پولیس نے اجتماعی جھگڑے میں ملوث 12 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: