Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان : پیٹرول میں ڈیزل کی ملاوٹ ، اسٹیشن سیل مالک پر جرمانہ عائد

وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم نے ثبوت کی وڈیو عدالت میں پیش کردی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
جازان عدالت نے  پیٹرول پمپ کے مالک کو ملاوٹی پیٹرول فروخت کرنے پرجرمانہ عائد کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔ وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم نے پیٹرول میں ڈیزل کی ملاوٹ کرنے پراسٹیشن کو سیل کیا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق جازان ریجن میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے علاقے میں قائم ایک پیٹرول اسٹیشن میں اس وقت چھاپہ مارا جب اسٹیشن میں زیر زمین بنے ڈیزل کے مخصوص ٹینک میں پیٹرول ڈالا جارہا تھا۔
وزارت کی تفتیشی ٹیم نے پیٹرول اسٹیشن کو اسی وقت سیل کرکے تمام ثبوت وڈیو کی صورت میں ریکارڈ کرلیے جنہیں انسداد تجارتی جعل سازی کے محکمے کو پیش کیا گیا جہاں سے کیس عدالت میں فائل کیا گیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پیٹرول اسٹیشن کو سیل کرنے اور مالک کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کا حکم صادر کردیا۔ عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ  مجرم کے خلاف مقامی میڈیا میں تشہیر بھی کی جائے جس کے تمام تراخرجات پیٹرول اسٹیشن کے مالک کو ادا کرنے ہوں گے۔
اس ضمن میں وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ وزارت کی نگران ٹیمیں تجارتی جعل سازی کے خلاف موثر طریقے سے کام کرتی ہیں جن کا مقصد جعل سازوں سے نمٹنا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے۔

شیئر: